یونان میں آج بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا جائے گا

October 27, 2021

ایتھنز (مرزارفاقت حسین )ہر سال کی طرح اس سال بھی یونان میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بھارت کے سفارت خانے کے سامنے27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار فرینڈز آف کشمیر یونان کے صدر ملک جاوید اعوان نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی اختلافات کو بھلا کر کشمیری مسلمانوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے اور بے گناہ کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا چاہے اور کشمیر کی آزادی تک ہمیں کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں کے مزید کہا کہ 27اکتوبر بروز بدھ کو شام پانچ بجے ہم بھارت کے سفارت خانے کے سامنے ایک بہت بڑا احتجاج کرنے جارہے ہیں ۔سانہوں کے یونان میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو دعوت دی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شریک ہوں اس پہ ملک جاوید اعوان نے مزید بتایا کہ ہم ایک پرامن احتجاج کرنے جارہے ہیں اور اس موقع پر بھارت کے سفارت خانے میں ایک قرارداد پیش کی جا ئے گی ۔فرینڈز آف کشمیر اس سے پہلے بھی کشمیر کے حق میں بھارت کے سفارت خانے کے سامنے کامیاب احتجاج کر چکے ہیں۔