• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں گیس قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، جنگ سے توانائی بحران شدت اختیار کر گیا

گزشتہ روز ایران کے پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کا بعد ایک منظر، جس کے بعد توانائی کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے(تصویر دی گارجیئن لندن)۔
گزشتہ روز ایران کے پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کا بعد ایک منظر، جس کے بعد توانائی کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے(تصویر دی گارجیئن لندن)۔

برطانیہ اور یورپ میں گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ سے توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ خلیجی ممالک میں توانائی تنصیبات پر حملوں سے عالمی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے پر حملے خطرناک کشیدگی کی علامت ہے۔

دریں اثنا بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 3.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ سے پہلے ماہرین نے شرح سود میں کمی کی پیشگوئی کی تھی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے سبب شرح سود میں کمی نہ ہوسکی۔ جنگ کے سبب رواں برس شرح سود میں اضافہ کا خدشہ بھی موجود ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید