ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ کے بجلی گھر کو نشانہ بنا دیا، مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفہ کے بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد حیفہ کے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی، یہ ردعمل ساؤتھ پارس پر حملے کے جواب میں دیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، جنگ کا خاتمہ کسی بھی انداز سے ہو، شہری علاقوں میں ہوئے نقصانات کا ازالہ لازمی شرط ہوگی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ حیفہ میں تیل کی ریفائنری پر میزائل حملہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے، اسرائیل کی بزان گروپ تیل ریفانئری کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ انفرااسٹرکچر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا اور بجلی کی فراہمی زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں بحال کر دی گئی ہے۔ باقی علاقوں میں بھی جلد بحالی متوقع ہے۔