ساجد سدپارہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

November 17, 2021

پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہنیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں موجود ہیں جہاں مقامی کوہ پیماؤں نے اُنہیں رسیوں سے باندھا ہوا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ساجد سدپارہنیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ نیپالی کوہِ پیماؤں نے پاسپورٹ کے ذریعے ساجد سدپارہ کی شناخت کی اور پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر پر اس وقت ہیش ٹیگ ساجد سدپارہ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

صارفین یہ ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے حکومت سے اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔

دوسری جانب علی ظفر نے بھی ساجد سدپارہ کی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ کیا ہے؟ کیا وہ ٹھیک ہے؟ اس بارے میں کوئی معلومات؟‘

خیال رہے کہ رواں سال پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق اُن کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے کی تھی۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔