اسٹاک مارکیٹ، شرح سود میں اضافے کے منفی اثرات، 744 پوائنٹس کم

November 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے منفی اثرات ،نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی، کے ایس ای100انڈیکس میں 744 پوائنٹس کی کمی ،46ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی ،76.45 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 104 ارب 89 کروڑ 73 لاکھ روپے کی کمی ،کاروباری حجم بھی 13.90 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق شرح سود میں توقع سے زیادہ اضافے کے باعث پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی خریداری سے زیادہ شیئرز کی فروخت کا رحجان دیکھا گیا جس سے دن بھر مندی کے بادل چھائے رہے اور اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 744.41 پوائنٹس کی کمی سے 46489.41پوائنٹس سے کم ہو کر 45745.00 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، مندی کے باعث کے ایس ای30انڈیکس بھی 323.78 پوائنٹس کی کمی سے 18037.74 پوائنٹس سے کم ہو کر 17713.96 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس بھی 418.93 پوائنٹس کی کمی سے 31309.15 پوائنٹس پر آگیا ، پیر کو 344 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،70کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،263کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 11کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 104 ارب 89 کروڑ 73 لاکھ 96ہزار روپے کی کمی سے 7839 ارب 78 کروڑ 86 لاکھ 27ہزار روپے ہو گئی ، کاروباری حجم گذشتہ سیشن کی نسبت 4 کروڑ 23 لاکھ 12ہزار شیئرز کی کمی سے 26 کروڑ 19 لاکھ ایک ہزار شیئرز رہا، پیر کو کاروباری حجم کے لحاظ سے ٹی آر جی ، بائیکو پیٹرولیم ، ٹی پی ایل پراپرٹیز،ٹریٹ کار پوریشن اور جی3ٹیکنالوجی سر فہرست رہے۔