انتہائی تیز دھار دانتوں کی حامل اس مچھلی کی خاص بات کیا ہے؟

November 24, 2021

سائنسدانوں نے شمالی بحرالکاہل میں دنیا کے سب سے زیادہ دانتوں والے جانور کا پتہ لگایا ہے۔

یہ ایک انتہائی تیز دانتوں والی لنگ کوڈ مچھلی ہے جس کے منہ میں 555 نہایت ہی تیز دھار والے دانت ہوتے ہیں، جن میں سے 20 دانت روزانہ ٹوٹ جاتے ہیں لیکن یہ اسی وقت دوبارہ نکل آتے ہیں۔

اس گوشت خور مچھلی کو جو کہ لگ بھگ 20 انچ لمبی ہوتی ہے، اسے دیکھ کر آپ قطعی اندازہ نہیں لگاسکتے کہ اس کا منہ دنیا میں خوفناک اور خطرناک ترین ہوتا ہے۔

اسکے دانت بہت نوکیلے جبکہ ڈاڑھ کتوں جیسی ہوتی ہیں اور جب سائنسدانوں نے اسکے منہ کا معائنہ کیا تو اس کے جبڑوں میں سیکڑوں چھوٹے چھوٹے باریک دانت نظر آئے۔ ان انتہائی نوکیلے اور تیز دانتوں سے یہ مچھلی اپنی خوراک چباتی ہے۔