گھر کی سبزیوں اور پھلوں پر عُشر نہیں

November 26, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میرا گھر کئی کنال رقبے پر مشتمل ہے۔ خالی رقبے میں، میں نے سبزیاں کاشت کی ہیں اور پھل دار درخت لگائے ہیں،کیا زمینوں کے عشر کے ساتھ ان درختوں اور سبزیوں کا عشر دینا ہوگا؟

جواب: گھر کی سبزیوں اور پھلوں پر عشر واجب نہیں ،خواہ درخت اور سبزیاں خود بخود اُگی ہوں یا اُنہیں اُگایا گیا ہو۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk