معمرقذافی کا بیٹاصدارتی انتخاب کے لیے نااہل قرار

November 27, 2021

تریپولی( نیوزڈیسک)لیبیا کے سابق آمر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو الیکشن کمیشن نے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے،الیکشن کمیٹی نے نامزدگی مسترد کرنے کی وجہ سابق آمر کے بیٹے کے خلاف عدالتی سزا کو قرار دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق لیبیا کی ہائینیشنل الیکشنز کمیٹی کی جانب سے جن امیدواروں پر پابندی لگائی گئی ہے ان کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے اور ان میں سیف الاسلام کا نام بھی شامل ہے۔ کمیٹی نے اس کی وجہ سابق آمر کے بیٹے کے خلاف عدالتی سزا کو قرار دیا البتہ انہیں یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔