وزیر اعظم عمران خان نے وسیم اکرم کے بھائی کی شادی کی تصویر شیئر کر دی

November 27, 2021

وزیراعظم پاکستان، مقبول ترین سیاستدان عمران خان نے سوئنگ کے سلطان، وسیم اکرم کے بھائی کی شادی سے ایک پُرانی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

عمران خان سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو بہتر طور پر جانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے وزیراعظم عمران خان کی شہرت اور فالووونگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جبکہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہونے کے ناطے کسی کو فالو نہیں کرتے۔


وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک بار پھر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی حسین یاد شیئر کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی جوانی کی تصویر شیئر کی جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شریک ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان نے تصویر میںسفید شلوار قمیص زیب تن کی ہوئی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں وزیر اعظم عمران خان کا لکھنا ہے کہ ’1989ء میں وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے۔‘