مگر مچھ کا مجسمہ اچانک زندہ ہوگیا

November 29, 2021

فلپائن میں ایک 68 سالہ بزرگ شہری پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا۔

68 سالہ چپاڈا نامی شہری اپنے خاندان کے ساتھ اس تھیم پارک میں آئے تھے، انہیں تالاب میں ایک 12 فٹ طویل مگر مچھ دکھائی دیا جسے وہ مجسمہ سمجھے بیٹھے۔

شہری اس کے ساتھ سیلفی بنانے کے لیے تالاب کے قریب چلے گئے اور اسی وقت مگر مچھ میں حرکت پیدا ہوئی، اس نے اچانک چپاڈا کا بازو اپنے جبڑوں میں دبوچا اور انہیں کھینچ کر تالاب میں لے گیا۔

خوش قسمتی سے چپاڈا اپنا ہاتھ چھڑا کر تیزی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ زخمی ہو گئے، انہیں فوری طبی امداد پہنچائی گئی۔