این اے 133 کا ضمنی انتخاب گھٹیا فلم کا ٹریلر بنتا جارہا ہے

November 30, 2021

اسلام آباد (تبصرہ ،طارق بٹ) قومی اسمبلی کے حلقہ 133 میں ضمنی انتخاب کسی بڑی مفروضہ گھٹیا فلم سے قبل کے ٹریلر کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس انتخابی معرکہ کے لئے بددیانتی اور دھاندلی کے بڑھتے ہوئے مبینہ حربوں کے آگے بند باندھنے کے لئے اقدامات کرے۔

لاہور کے مذکورہ حلقے کے لئے ووٹ خریدنے کی مبینہ و مفروضہ ویڈیو کلپ سامنے آئی ہے وہ آئندہ عام انتخابات کے لئے کسی بڑی فلم کا ٹریلر ہوسکتا ہے۔

این اے 133 ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان الزامات کا جو تبادلہ ہورہا ہے اسے کسی طور خوش آئند قرار نہیں دیا جاسکتا کوئی بھی سیاسی رہنما جو حریف کے خلاف بے سروپا الزامات کی بوچھاڑ کرتا ہے

پارٹی سربراہ اس کی پیٹھ ٹھونکتا اور شاباش دیتا ہے بدقسمتی یہ ہے کہ گزشتہ 5؍ برسوں سے سیاسی تنزلی کا جو ماحول ہے، اسے ختم اور سیاسی ڈیکورم بحال کرنے کی کسی بھی سیاسی رہنما یا پارٹی سربراہ کی جانب سے نمایاں کوششیں نہیں کی گئیں۔