روس کا جدید ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

November 30, 2021

ماسکو (اے ایف پی، جنگ نیوز) روس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کامیابی کیساتھ ایک اور جدید زرقون ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل کی رفتار 6؍ ہزار 670؍ میل فی گھنٹہ ہے۔ روس، امریکا ، فرانس اور چین ہائپر سونکمیزائل ٹیکنالوجی کا تجربہ کررہے ہیں جس کی کم از کم رفتار ماک فائیو (یعنی آواز کی رفتار سے 5؍ گنا تیز) ہو۔ روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے ہائپر سونک کروز میزائل داغا جس نے 400 کلومیٹر کی دور پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔