اومیکرون پر ہنگامی اقدام کی ضرورت ہے، جی سیون، خطرے کی کوئی بات نہیں، امریکا

November 30, 2021

لندن، ٹوکیو (اے ایف پی، عرفان صدیقی) دنیا کے 7 ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کے وزراء صحت نے پیر کے روز کورونا کی نئی اور تیزیسے پھیلنے والی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے اس نئی قسم کے ‘‘سنگین‘‘ نتائج سامنے آسکتے ہیں، آسٹریلیا اور جاپان نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح نئی سفری پابندیاں عائد کرنے اور اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، جاپانی حکومت نے اپنی تمام سرحدوں سے غیر ملکی افراد کی آمد پر پابندی لگا دی ہے، عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اومیکرون سے خطرہ بہت زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ اسکے پھیلاو سے دنیا بھر کے نظام صحت پر دبائو مزید بڑے گا اور مزید اموات واقع ہوسکتی ہیں، متحدہ عرب امارات نے شہریوں کو نئی قسم سے بچائو کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کردی ہے۔