سانحہ مہران ٹاؤن، ایگزیکٹو انجینئر کے ڈی اے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

December 01, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس میں نامزد کے ڈی اے ایگزیکٹو انجینئر زاہد حسین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا، ملزم نے نہ ضمانت کرائی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے پولیس سے 13 دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔