لوئر سندھ میں چینی کے ایکس مل ریٹ 84 روپے ہوگئے

December 01, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے کے نتیجے میں مارکیٹ میکانزم طلب و رسد کے اصول کے تحت چینی کے ایکس مل ریٹ لوئر پنجاب میں 84 روپے کلو خودبخود آگئے دو ماہ قبل وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور وزارت صنعت وپیداوار نے شوگر ملز مالکان کے ساتھ مذاکرات کے اختتام پر چینی کے ایکس ملز ریٹ84روپے75 پیسے ٍاور پرچوں صارفین کو 90روپے کلو فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن شوگر انڈسٹری نے اس پر عملدرآمد کرنے سے انکار کرکے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ منگل کو لوئر سندھ میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 84 روپے تک آگئے ہیں۔ 30نومبر کو ملک بھر میں چینی کا بند بھائو 84روپے سے 87روپے فی کلو تک آ گیا جو کہ ماہ رواں کے پہلے ہفتے میں ایک سو چالیس روپے ایکس ملز ریٹ تک ہو گئے تھے۔