برطانوی کمپنی اومی کرون کیخلاف دوا سامنے لے آئی

December 02, 2021


برطانیہ کی دوا بنانے والی کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔

جی ایس کے کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی ویر کے ساتھ اینٹی باڈی پر مبنی کورونا تھراپی کا پری کلینیکل تجزیہ کیا گیا۔

دوا ساز کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا تھراپی پری کلینیکل تجزیے میں کورونا اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے اومی کرون ویرینٹ کیخلاف مثبت نتائج ملے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کیخلاف اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے مزید ٹھوس نتائج کیلئے ٹیسٹ کئےجائیں گے۔