اگرقرضہ معاف کرنے پر مقروض خاموش رہے؟

December 03, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میں ایک صاحب کو مال دیتا تھا، جب مال دیتا تو وہ پرانے مال کے بقایاجات دے دیتے تھے، لیکن کچھ عرصہ سے وہ مال لیتے رہے اورادائیگی نہیں کررہے تھے، پھر معلوم ہواکہ وہ بہت مقروض ہوگئے ہیں اور میرا قرضہ لوٹانے کی طاقت نہیں رکھتے۔ آدمی اچھے،محنتی اورایمان دار مشہور تھے، میں ان کی دکان پر گیا اور انہیں تسلی دی اور اپنے قرضے کے متعلق کہا کہ دینے کی ضرورت نہیں ہے، میں نے معاف کردیا ہے، مگر وہ خاموش رہے۔ اب دوبارہ ان کے حالات اچھے ہوگئے ہیں اور وہ میرا قرضہ لوٹانے کے لیے رابطہ کررہے ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ اب ان سے لینا اچھا تو نہیں لگتا، لیکن مجھے ضرورت ہے۔ اس حوالے سے آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب:جب آپ نے اسے قرض معاف کردیا اور وہ خاموش رہے تو قرضہ معاف ہوگیا ہے ، اب ان سے مطالبے کا حق نہیں ہے، تاہم اگر وہ خوش دلی سے دیں، اور آپ وصول کرلیں تو اس کی گنجائش ہوگی۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk