پنجاب، نئے بلدیاتی قانون پر تحریک انصاف اور (ق) لیگ متفق ہوگئے

December 03, 2021

پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میں معاملات طے پاگئے اور دونوں جماعتوں کے درمیان کئی معاملات پر اتفاق ہوگیا۔

پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی جبکہ 25 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی۔

نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنز نہیں ہوں گی۔

اس سے پہلے وفاقی وزرا نے مسلم لیگ (ق) کے تحفظات اور تجاویز وزیراعظم کو پہنچا دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے ہونے سے قبل ڈیڈلاک برقرار تھا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے دو اجلاس بھی ہوئے۔ ویڈیو لنک پر اتحادی قیادت، وفاق اور پنجاب کی سطح پر میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔