4355واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں،ریسکیو 1122

December 03, 2021

پشاور (وقائع نگار)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم کی سربراہی میں ریسکیو 1122پشاور کے اہلکاروں نے گزشتہ ماہ کے دوران 4355سے زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں اور3759زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو 1122پشاور کی جانب سے، گزشتہ ماہ 616ٹریفک حادثات جبکہ 53 آگ لگنے،3308میڈیکل ایمر جنسیز،42لڑائی جھگڑے کے،21ریکوری کیواقعات پیش آئے، 03بلڈنگ گرنیکے،04مختلف نوعیت کے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تقریبا3759زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران71افراد موقع پرجاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122نے ٹریفک کے ہجو م کے باوجود اوسط ٹائم 7منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرڈاکٹر میر عالم نے بتایا کے ریسکیو 1122کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم جائیں۔کیونکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہم پر فرض ہے اس لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔