پاکستانی نژاد فلک راجہ دولتِ مشترکہ کیلئے برطانیہ کی نوجوان سفیر منتخب
20 سالہ فلق راجہ دولتِ مشترکہ کے لیے برطانیہ کی نوجوان سفیر منتخب ہوئی ہین وہ نوجوانوں کے عالمی مسائل کی نمائندگی کریں گی اور 78 لاکھ نوجوانوں تک رسائی رکھنے والے نیٹ ورک کی آواز بنیں گی۔
برطانیہ کے شہر نیلسن سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ فلق راجہ کو دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کے لیے برطانیہ کی نوجوان سفیر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ یوتھ کونسل یو کے کے نو تشکیل شدہ ایگزیکٹو بورڈ میں شامل چار نوجوان سفیروں میں سے ایک ہوں گی اور بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کے مسائل اور حقوق کی نمائندگی کریں گی۔