• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا معاہدہ مشرق وسطیٰ میں استحکام اور توانائی منڈیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا، پیوٹن

روس کے شہر کازان میں آسیان رہنمائوں کے اعزاز میں اپنی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر وہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے رہنمائوں سے گفتگو کر رپے ہیں( تصویر سوشل میڈیا)۔
روس کے شہر کازان میں آسیان رہنمائوں کے اعزاز میں اپنی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر وہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے رہنمائوں سے گفتگو کر رپے ہیں( تصویر سوشل میڈیا)۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا ایران معاہدہ مشرق وسطیٰ میں استحکام اور توانائی کی منڈیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس اور آسیان ممالک کا تعاون جاری رکھنے کا پلان ہے، روس آسیان ممالک کو خوراک اور توانائی کی فراہمی جاری رکھے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ روس اور آسیان ممالک کشیدگی ختم کرنے کیلئے ایران، امریکا ڈیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ مستقبل کے معاہدوں کی بنیاد ہوگی۔ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں استحکام اور توانائی کی منڈیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ 

انھوں نے کہا کہ روس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کےساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید