یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے انگلینڈ میں ایمبر ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمبر ہیلتھ الرٹ کا مطلب ہے کہ ہیلتھ اور سوشل سروسز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ الرٹ کا اطلاق لندن، ساؤتھ ایسٹ، ساؤتھ ویسٹ اور ایسٹ کیلئے منگل کی شام 8 بجے تک رہے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ اور ایسٹ مڈلینڈ کیلئے اسی مدت کے دورانیہ کی یلو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صحت کے مسائل سے دوچار اور عمر رسیدہ افراد کیلئے گرمی خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں پیر کو 30 اور منگل کو 32 سینٹی گریڈ تک موسم گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔