عوامی شکایات، ایکسائز سٹاف کے دفتر آنے کے اوقات کی تفصیلات طلب

December 04, 2021

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے دفتر کے تمام سٹاف کی روزانہ کی بنیاد پردفتر آنے کے اوقات کی تفصیلات مانگ لیں ، ذرائع کے مطابق عوامی شکایات تھیں کہ وہ ٹیکسوں کی درستگی اور دیگر کاموں کیلئے دفتر آتے ہیں تو متعلقہ سرکلز کے انسپکٹرز اور دیگر عملہ موجود ہی نہیں ہوتا جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس پرجمعہ کے روز ڈائریکٹر ایکسائز تنویر عباس گوندل نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا اور تمام عملہ کی روزانہ کی بنیاد پر دفتر میں حاضری ، آنے اور جانے کے اوقات کی تفصیلات مانگ لیں ، اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ ای ٹی اوز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ عملہ کی دفتر ی اوقات کی پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کروائیں ۔