کراچی(نیوز ڈیسک)ایران کی فوجی بحالی توقع سے زیادہ تیز، ڈرون پیداوار دوبارہ شروع ، سی این این کا امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے انکشاف،امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ایران نے حالیہ جنگ بندی کے دوران اپنی فوجی صنعتی صلاحیتوں کی بحالی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شروع کر دی ہے اور ڈرونز کی پیداوار بھی دوبارہ بحال ہو چکی ہے، جس سے خطے میں سیکیورٹی خدشات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔