افغانستان میں سابق اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات

December 05, 2021

افغانستان میں سابق سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات پر امریکا اور مغربی ممالک نے طالبان پر شدید تنقید کی۔

ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں سابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جبری گمشدگیاں اور ہلاکتیں رپورٹ کر رہی ہیں جس پر شدید تشویش ہے۔

امریکا اور مغربی ممالک نے کہا کہ حقوق کی خلاف ورزیاں طالبان کی طرف سے اعلان کردہ سابق سیکیورٹی فورسز کے لیے معافی کے متصادم ہیں، جنہوں نے اگست میں کابل میں امریکی حمایت یافتہ حکومت اور ملک کی فوج کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اقتدار سنبھالا تھا۔