ارجنٹائن نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ جیت لیا، جرمنی کو شکست

December 06, 2021

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت میں کھیلے جانے والے جونیئررلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے فائنل میں ار جنٹائن نے جرمنی کو 4-2سے ہرا کر ٹرافی جیت لی۔تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میز بان بھارت کو3-1سے شکست دی، پاکستان نے پولینڈ کو5-0سے شکست دے 11ویں پوزیشن حاصل کی، میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ ہالینڈ نے پانچویں اور بیلجیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی، دریں اثناء سابق ہاکی اولمپئنز منظور الحسن ، راؤ سلیم ناظم،رشیدالحسن ، خالد بشیر ، نعیم اختر نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔