چین: مجرم سے مشابہت رکھنے والا 3 دن میں 5 مرتبہ گرفتار

December 06, 2021

فوٹو: سوشل میڈیا

چین میں ایک شخص کو مجرم سےمشابہترکھنے کے باعث صرف 3 دنوں میں پانچ مرتبہ گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ژو شینچیان نامی شخص رواں برس اکتوبر میں جیل سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے مجرم کو دھونڈنے کی کوشش کی لیکن اس کے گرفت میں نہ آنے کے باعث مجرم کا پتہ بتانے پر پولیس نے ایک لاکھ 50 ہزار یوآن کی انعامی رقم رکھی جسے بعد میں 7 لاکھ یوآن تک بڑھا دیا گیا۔

چین میں جہاں اوسط ماہانہ تنخواہ 2000 یوآن ہے وہاں یہ انعامی رقم اس مجرم سے مماثلت رکھنے والے شخص کے لیے یہ مصیبت بن گئی۔

مجرم سے مشابہت رکھنے والے شخص کو پولیس ایک نہیں بلکہ 3 دنوں میں 5 مرتبہ گرفتار کیا، تاہم ان کی جان اس وقت چھوٹی جبژو شینچیان کو بلآخر پولیس حکام نے گرفتار کیا۔