ڈاکٹرنظام صحت کا اہم حصہ‘ مسائل حل کرینگے‘ احسان شاہ

December 07, 2021

کوئٹہ( خ ن)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ سے بلوچستان ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے صدر ڈاکٹر سلطان لہڑی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر فہیم آفریدی، ڈاکٹر اختر بلیدی، ڈاکٹر آصف شاہوانی، ڈاکٹر یاسر شاہ، ڈاکٹر خرم ہادی سمیت دیگر شامل تھے ملاقات میں ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے صدر ڈاکٹر سلطان لہڑی نے صوبائی وزیر صحت کو محکمہ صحت کے مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر سید احسان شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی بہتری کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے مشن اور ویژن کے مطابق محکمہ صحت کے لئے اقدامات کر رہے ہیں موجودہ حکومت تمام ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، صوبے میں تمام سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، کورونا کے وقت تمام سرکاری افسران اور ڈاکٹرز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ان کی خدمت ناقابل فراموش ہیں، ڈاکٹرز صحت کے نظام کا اہم حصہ ہیں صوبائی حکومت ڈاکٹروں کے مسائل جنگی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ،ڈاکٹرز صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور طریقے سے کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت تمام ہسپتالوں میں جدید مشینری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔