پنجاب حکومت کا کچھ وزراء کے قلمدان پھر سے تبدیل کرنے پر غور

December 08, 2021


پنجاب حکومت کی جانب سے کچھ وزراء کے قلمدان پھر سے تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے،اس بار اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ق لیگ سے تعلق رکھنے والے باؤ محمد رضوان سے وزیر ماحولیات کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان موسمی تبدیلیوں پر کسی متحرک وزیر کو ذمہ داری دینا چاہتے ہیں، باؤ رضوان کی وزارت میں تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ق کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خوراک کے لیے بھی متعدد ناموں پر غور جاری ہے، علیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد خوراک کی وزارت پر تقرر ہونا باقی ہے۔