خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیے۔
معاون خصوصی طارق سعید کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور، شفیع اللّٰہ جان کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اور نذیر احمد عباسی کو محکمہ توانائی و بجلی کا قلمدان دیا گیا۔
سونپے گئے سترہ قلمدانوں میں ایک مشیر اور چار معاونین خصوصی بھی شامل ہیں۔