تھائی لینڈ میں درجنوں بندر سیاحوں سے کھانے پینے کی اشیاء چھین کرفرار

January 14, 2022

تھائی لینڈ میں بندروں نے سیاحوں کو خوفزدہ کردیا، درجنوں بندروں نے سیاحوں پر دھاوا بول دیا۔

گذشتہ ہفتے درجنوں بندر تھائی لینڈ کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے شہر میں موجود لوگوں سے لوٹ مار شروع کردی اور کھانے پینے کی کوئی بھی شے ان سے محفوظ نہ رہ سکی۔

بندروں نے کھانے پینے کی اشیاء جن میں پھل اور دیگر مشروبات شامل تھے ، سب پر خوب ہاتھ صاف کیا اور شہریوں سے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچھلتے کودتے بندر کبھی سڑک پر چلتی گاڑیوں پر چڑھ گئے تو کبھی وہاں رکھی کیلے کی پیٹیوں سے کیلے نکال کر کھاتے ہونے نظر آئے۔

شہریوں نے اپنا سامان بندروں کو دے کر اپنی جان بخشوائی اور ان سے نہ بھڑنے میں ہی عافیت جانی۔