لتا منگیشکر کو آئی سی یو میں مزید رکھا جائے گا، ڈاکٹرز

January 16, 2022

ممبئی (این این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو مزید انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے گلوکارہ کی صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مزید انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ہی رہیں گی۔ڈاکٹر پریت نے کہا کہ ʼہمیں انتظار کرنا اور دیکھنا ہے کہ لتا منگیشکر کی صحت میں کس حد تک بہتری آرہی ہےʼ۔اْنہوں نے گلوکارہ کے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ʼان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔