سلمان کیساتھ کام کا تجربہ برا، مشکل وقت میں میری زندگی میں آئے، عامر خان

January 16, 2022

ممبئی (آئی این پی)1994 میں ریلیز ہونے والی فلمʼ انداز اپنا اپناʼ کو آج تک کی ایک کلاسک ہٹ فلم کہا جاتا ہے، کیونکہ لوگ اب بھی سلمان اور عامر کو پریم اور امر کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تاہم اب عامر خان نے انکشاف کیا کہ انہیں بولی وڈ کے بھائی جان کے ساتھ کام کرنا اچھا نہیں لگا؟بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شو میں عامر خان نے سلمان کے ساتھ اپنی ناہمواری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھاکہ سلمان کے بارے میں ان کا پہلا تاثر بہت اچھا نہیں تھا۔عامر خان نے کہا کہ انداز اپنا اپناʼ میں میرا سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا رہا،وہ مجھے بالکل پسند نہیں آئے ، میں نے انہیں بدتمیز اور لاپرواہ پایا جبکہ ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد میں صرف سلمان سے دور رہنا چاہتے تھے۔تاہم اس کے بعد عامر خان نے اسی شو میں اعتراف کیا کہ، سلمان خان نے سال 2002 میں ان سے دوبارہ رابطہ قائم کیا جب انہیں پہلی بیوی رینا دت سے علیحدگی کی وجہ سے مشکل وقت کا سامنا تھا۔ عامر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور سلمان نے بعد میں ایک دوسرے کے ساتھ کافی باتیں کی اور ایسے ہی ہماری حقیقی دوستی کی شروعات ہوئی۔عامر نے مزید کہا کہ سلمان میری زندگی میں اس وقت آئے جب میں اپنے مشکل ترین وقت سے گزرہا تھا اور ان کے بعد ہماری دوستی مضبوط ہوتی چلی گئی اور آج تک قائم ہے۔واضح رہے کہ انداز اپنا اپنا میں سلمان اور عامر کے علاوہ کرشمہ کپور اور روینا ٹنڈن نے بھی اداکاری کی تھی۔