امریکا: برفانی طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

January 17, 2022

امریکا میں برفانی طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا شامل ہیں۔

شمالی کیرولائنا میں برفانی طوفان کے دوران کاربےقابو ہونے کے باعث2 افراد ہلاک ہوگئے، شمالی کیرولائنا کے کچھ حصوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی، جبکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ برفانی طوفان کے پیش نظر 80 ملین سےزائد افراد کیلئے ونٹر الرٹ جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کےجنوب مشرقی علاقوں کے تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار افراد اتوار کی دوپہر تک بجلی سے محروم رہے۔