مرتضیٰ وہاب کی مقامی لوگوں کے ساتھ کرکٹ و فٹبال کھیلتے ویڈیو وائرل

January 18, 2022

اسکرین گریب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی مقامی لوگوں کے ساتھ کرکٹ اور فٹبال کھیلتے ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ماسک لگائے ، سر پر سندھی ٹوپی پہنے کراچی کے گزری گراؤنڈ میں پہلے فٹبال کو زوردار کِک مارتے ہیں۔

بعد ازاں وہ بلّا پکڑ کر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں، اُن کے زور دار شاٹ پر وہاں موجود لوگ تالیاں بھی بجاتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اسپورٹس کو میں آج بھی مِس کرتا ہوں۔‘