انار کلی میں دھماکے کے بعد بانڈز لوٹنے کی وڈیو سامنے آگئی

January 21, 2022

پنجاب کے شہر لاہور کے انار کلی بازار میں بم دھماکے کے بعد بعض افراد زخمیوں کو اٹھانے کے بجائے انعامی بانڈز لوٹتے رہے۔

گزشتہ روز لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو ئے تھے۔

بم دھماکے کے بعد بعض افراد زخمیوں کو اٹھانے کے بجائے انعامی بانڈز لوٹتے رہے۔

دھماکے کے فوری بعد کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 افراد ایک دکان کے کاؤنٹر سے بانڈز لوٹ رہے ہیں۔

دھماکے کے بعد لوٹ مار کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد دھماکے کے بعد سڑک پر بکھرے بانڈز اٹھا رہے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پرائز بانڈ کی دکان کا مالک بھی دھماکے کے زخمیوں میں شامل ہے۔