منشیات سمگل کرنیوالی گاڑی موٹروے پر حادثےکا شکار،ملزم فرار،چرس اور افیون برآمد

January 24, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) خیبر پختونخوا سے پنجاب منشیات سمگل کرنے والی گاڑی موٹروے پر حادثےکا شکار ہو گئی اور موٹر وے پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 36 کلوگرام چرس اور 30 کلوگرام افیون برآمد کرلی ،پشاور ٹول پلازہ سے چند کلومیٹر آگے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، موٹروے پولیس جب امدادی کارروائی کیلئے پہنچی تو مذکورہ گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا، گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کی ڈگی سے چھتیس کلوگرام چرس اور تیس کلوافیون برآمد ہوئی،گاڑی اور برآمد شدہ منشیات پولیس اسٹیشن اکبر پورہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔