متحدہ علماء کونسل کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل

January 25, 2022

لاہور(خبرنگار)متحدہ علماء کونسل نے اپنا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کر لیا ہے،اور پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کے تحفظ قومی خودمختاری کی پاسداری اور دستور کی بلا دستی کے عزم کے ساتھ ملک کو سیکولر بنانے کی کوششوں کے بھرپور مقابلے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز آسٹریلیا مسجد لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا،جس کی صدارت مولانا عبدالمالک خان نے کی ۔اجلاس میں متحدہ علماء کونسل پاکستان کے درج ذیل مرکزی تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دی گئی۔ سرپرست مولانا عبد المالک خان ،صدر مولانا عبدالرؤف ملک،نائب صدر مولانا عبدالغفار روپڑی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حافظ محمد سلیم عثمانی ہونگے۔