ماہم مبینہ زیادتی، قتل کیس، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

January 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے کورنگی میں 6 سالہ ماہم کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں جیل حکام کی جانب سےملزم ذاکر عرف انڈولہ کو پیش نہ کرنے کے باعث مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔