• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف ٹی سی پل کےقریب آگ، پارکنگ میں کھڑی متعدد موٹر سائیکلیں جل گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف ٹی سی پل کےقریب آتشزدگی کے دوران پارکنگ میں کھڑی متعدد موٹر سائیکلیں جل گئیں ،تفصیلات کےمطابق ایف ٹی سی پل کےقریب جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک ٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےشدت اختیارکرلی اورآگ نے قریب واقع نرسری اور ایف ٹی سی پل کے نیچے کھڑی موٹرسائیکلوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اہل علاقہ کے مطابق ایف ٹی سی پل کے نیچےمنشیات کےعادی افراد کا ٹھکانہ ہے،منشیات کے استعمال یا کسی چیزکو جلائے جانے سےآگ لگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید