کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے معمولی جھگڑے میں ایف بی آر انسپکٹر شاہ میر لاشاری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزمان کو 12مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے مرکزی ملزم آغا شہیر اور ملزم نجیب اللہ کو پیش کردیا۔