• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیاں، 2 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، انڈین گٹکا، چوری شدہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق ماڑی پور پولیس نے ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر واقع ہٹ میں فائرنگ کرتے ہوئے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان غوث بخش ، امیر محمد خان اور عثمان خان سے تین غیر قانونی نائن ایم ایم پستولیں اور گولیاں برآمد کی گئیں ، پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ساحل سمندر پر ہوائی فائرنگ ، ہلڑ بازی و دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں سے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، درخشاں پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم شاہ سوار ولد محمد کمال کو گرفتار کرکے کھارادر کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی ، بوٹ بیسن پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم عنایت اللہ ولد مولوی امین اللہ کو گرفتار کر کے ایک ہزار 745پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کرلیا ، درخشاں پولیس نےڈیفنس فیز 5 خیابان مجاہد اسٹریٹ 10 پر قائم ایک مقام پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث دو خواتین سمیت 5 افراد سجاد ، محمد احمد ، نعمان بٹ ، اقرا اور ندا مائی کو گرفتار کرلیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید