کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ شہر قائد کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے جان بوجھ کر بڑھایا جا رہا ہےجو سنگین سازش کے مترادف ہے،یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔