کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے تعاون سے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر بس اسٹاپس، مارکیٹس اور پبلک مقامات پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگا دی گئی ہین، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اضلاع میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔