• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم ایکسپورٹ گودام کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 28 سالہ شعیب علی زخمی ہوگیا،سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے دو راہگیر 18 سالہ ذیشان ولد سراج الدین اور 30 سالہ روبینہ دختر نعمان زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق فائرنگ کرنےوالے دو ملزمان کا پولیس سے مقابلہ ہورہا تھا جس کی زد میں آکر رکشا میں سوار خاتون اور ایک راہ گیر نوجوان زخمی ہوگیا، خاتون کے سر پر گولی لگی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق ملزمان کی ایک موٹرسائیکل اور پستول کا میگزین پولیس نے تحویل میں لے کر فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، تیسر ٹاؤن سیکٹر 26 مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ محمد اعظم ولد غلام یاسین زخمی ہوگیا بلدیہ عابد آباد مدنی مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 17 سالہ ارسلان ولد بخت رحیم زخمی ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید