کراچی( جنگ نیوز) مراکو کے اعزازی قونصل جنرل اور پاک مراکو بزنس فورم کے صدراشتیاق بیگ 15 رکنی پاکستانی بزنس مینوں کے وفد کے ہمراہ مراکو روانہ ہوگئے ہیں،یہ دورہ ’’میڈ اِن پاکستان فورم‘‘ کے اشتراک سے آرگنائز کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان اور مراکو کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور حکومت کی Look Africa پالیسی کے تحت مراکو میں پاکستان کی ایکسپورٹ کو فروغ دینا ہے،وفد میں شامل بزنس مینوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے جو رباط اور کاسابلانکا میں چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے،پاکستانی وفد OIC کے ادارے اسلامک سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹریڈ اور اسلامک سینٹر فار سائنس، ایجوکیشن اینڈ کلچر کا دورہ بھی کرے گا۔