قطار میں لگ کر روزانہ ہزاروں روپے کمانے والا شخص

January 26, 2022

برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا شخص ہے جس نے دوسروں کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کو اپنا پیشہ بنالیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ فریڈی بیکٹ اپنے فارغ وقت میں 'ماہر ویٹر کے طور پر کام کرتے ہیں اور امیر لوگوں کی جگہ لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ان کا کام آسان کرتے ہیں۔

فریڈی عام طور پر دوسرے لوگوں کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کا فی گھنٹہ 20 پاؤنڈز یعنی 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

فریڈی گزشتہ 3 سال سے اپنے فارغ وقت میں لوگوں کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر پیسہ کمارہے ہیں۔