پاکستان: اہل 52 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل

January 27, 2022


ملک میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 52 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ویکسین کے اہل افردا کی تعداد 15 کروڑ 36 لاکھ ہے، جن میں سے 8 کروڑ 30 لاکھ افراد کی مکمل جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ افراد کی جزوی ویکسینیشن ہو چکی۔

پنجاب میں ویکسین کے اہل افراد کی تعداد 8 کروڑ 11 لاکھ ہے، وہاں 59 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 91 فیصد ہو گئی


سندھ میں ویکسین کے اہل افراد کی تعداد 3 کروڑ 48 لاکھ ہے، یہاں 43 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی۔

خیبر پختون خوا میں ویکسین کے اہل افراد کی تعداد 2 کروڑ 41 لاکھ ہے، جہاں 46 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی۔

بلوچستان میں ویکسین کے اہل افراد کی تعداد 78 لاکھ 5 ہزار ہے، جہاں 45 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ویکسین کے اہل افراد کی تعداد 15 لاکھ 90 ہزار ہے،جہاں 79 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

این سی او سی نے یہ بھی بتایا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی47، 47 فیصد ویکسین کی اہل آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔