ڈسکہ اسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے او ٹی اسسٹنٹ آپریشن کرنے لگا

January 28, 2022

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے اسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ نے خاتون کے اپنڈکس کا آپریشن کیا، ٹانکے بھی لگائے، ویڈیو سامنے آگئی۔

ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کے آپریشن کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ او ٹی اسسٹنٹ نےخاتون کے اپنڈکس کا آپریشن کیا اور ٹانکے بھی لگائے۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکواٸری کریں گے، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

او ٹی اسسٹنٹ سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کے 4 ارکان کو معطل کردیا گیا۔