نااہل حکمرانوں نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا‘ ن لیگ

January 29, 2022

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمٰن، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، صدر تحصیل ناناصاحب شاہ مسعود کاکڑ، ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی، ضیاء الحق کاکڑ، سلمان درانی،ضمیر اختر، ذیشان ،غلام آغا، عالم کاسی، نثاراچکزئی، صابر راجپوت، لیاقت راجپوت، عبدالصمد، محمد نعیم، اسد دہوار، عامر جاوید، نعمت اللہ کاکڑ، آصف حریفال، سردار اکبراور سردار یوسف نےبیان میں جی ایم گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ پشین میں گیس پریشر فوری طور پر ٹھیک کیا جائے کیونکہ اس سخت سردی میں عوام کا برا حال ہے ۔علمدار روڈ ،گوالمنڈی ،پشتون آباد، نواںکلی، میزئی اڈہ، سریاب روڈ، موسیٰ کالونی، سیٹلائٹ ٹائون ،ایئرپورٹ روڈ، عالمو چوک، کچلاک بائی پاس روڈ، خروٹ آباد ،سبزل روڈ ہدہ، دیبہ ،جوائنٹ روڈ، جناح ٹائون، ہزار گنجی سمیت حاجی کیمپ کے اطراف گیس پریشر کو فوری طور پر درست کیا جائے ۔بیان میں گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کو مہنگائی اورحالات کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ۔